جوز-اGemini
اس ہفتے آپ کے مزاج میں کافی تبدیلی واقع ہوں گی۔ آپ کے منصوبوں کو ترقی میں کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ بہت سے بحث و مباحثوں کا حصہ بنیں گے۔ حقیقت پسند بنیں کامیابی حاصل کرنے میں کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرے گا۔ محبت کے معاملات میں سخت پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن صبرو استحکام صورت حال کو بہتر بناسکتے ہیں۔ خواب اور حقیقت کے درمیان موازنہ کریں تاکہ صحیح نقطہ نظر تک پہنچ جائیں۔ کچھ ستاروں کی گردش آپ کو قابل بنا دے گی۔ آپ کے ارد گرد جو بھی لوگ موجود ہیں حقیقی طور پر ان پر توجہ دیں اور ان کے لئے وقت نکالیں۔ غیر معمولی توجہ گھریلو معاملات میں بہتری لاتے ہیں۔ کاروباری معاملات میں نئے کارناموں کو سرانجام دینے کے لئے توانائی فراہم کی جائے گی۔ آپ کے ارد گرد موجود لوگ آپ کی تعریف کریں گے اور نوکری کی تلاش کے لئے یہ ہفتہ معاون ثابت ہو گا۔ ٹیم کی حمایت کی جائے گی۔ اپنے کاروبار کے ذریعے آپ اپنی شناخت بناسکتے ہیں۔ پچھلے دو ہفتوں سے کی جانے والی کوششیں رنگ لائیں گی۔ تری کے مواقع موجود ہیں آپ کو اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موقعوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مالی زندگی میں معاملات پر سکون رہیں گے۔ اس ہفتے اخراجات کا رجحان بڑھ جائے گا۔ خرچ میں اضافہ بجٹ کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے۔ بیرون ملک سرمایہ کاری فائدہ مند رہے گی۔ اہم فیصلوں کو سرانجام دیں گے۔ آپ کی جذباتی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں رو نما ہوں گی۔ مضبوط جذبات پریشانی میں اضافہ کریں گے۔ اس ہفتے کم سے کم خرچ کریں، اپنے جذبات پر کنٹرول آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا۔مثبت رہیں اور کچھ معاملات میں برداشت کرنا آپ کے لئے فائدہ مند رہے گا۔