بشریٰ بی بی عدالت میں رو پڑی
عمران خان کی اہلیہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی جانب سے 9 ماہ سے ناانصافی ہو رہی ہے۔ پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی سے سزا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں ،میں انصاف کے لیے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے، جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔ ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی۔ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں