پاکستان

بھائی کا بہن کو کھانا دیر سے دینے پر قتل

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔ مقتولہ اسکول ٹیچر تھی اور اس کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔چئیرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ مقتولہ کے گھر پہنچیں اور متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ حنا پرویز نے کہا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com