پاکستان

سائرہ یوسف نے چاکلیٹس چوری کا اعتراف، سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سائرہ یوسف کو سُپر اسٹور سے چاکلیٹس چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اپنی نئی ویڈیو میں سائرہ یوسف نے خود اس واقعے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہی وہ شخص تھی جسے چاکلیٹس چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اداکارہ نے چاکلیٹس چوری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ "چاکلیٹس دیکھ کر صبر نہیں ہوا، اور مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں سے بھی نہیں ہوتا۔”سائرہ یوسف نے یہ بھی وضاحت کی کہ اس ویڈیو کا مقصد ایک اشتہاری مہم تھا اور یہ جان بوجھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔ ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ہنسی مذاق میں یہ بھی کہا کہ اگر چاہیں تو چاکلیٹس چوری کرنے کا الزام ان پر لگا سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، اور اس مہم کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com