چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والے پانچ کانٹے کے مقابلے کونسے ہوں گے؟
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، اور اس ایونٹ میں 15 کانٹے کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں آپس میں سخت مقابلہ کریں گی، مگر پانچ ایسے میچ ہوں گے جو خاص طور پر ہائی والٹج اور سنسنی خیز ہوں گے
:پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی، 23 فروری):کرکٹ مداحوں کے لیے 23 فروری سُپر سنڈے ہوگا جب پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ دونوں روایتی حریف چیمپئنز ٹرافی میں پانچ بار آمنے سامنے آچکے ہیں، اور پاکستان کو 2-3 کی برتری حاصل ہے، آخری بار پاکستان نے 2017 کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا (راولپنڈی، 25 فروری):یہ میچ 2023 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل کے بعد ایک اہم مقابلہ ہوگا، جہاں دونوں ٹیموں کی کرکٹ کی طاقت کا پتا چلے گا۔
افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور، 28 فروری):2023 ورلڈ کپ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی بدلہ لیا، اور اس میچ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دلچسپ مقابلہ کریں گی۔
انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا (کراچی، یکم مارچ):انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود مضبوط ہے، اور جنوبی افریقا کے ساتھ ان کا میچ ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں میں شامل ہوگا۔
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی، 2 مارچ):2023 ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلی بار کسی آئی سی سی ایونٹ میں شکست دی، اور یہ میچ ایک اور سنسنی خیز مقابلہ بننے کے لیے تیار ہے۔