پاکستان
یو اے ای میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یو اے ای میں مجموعی طور پر 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں، جن میں منشیات، فراڈ، دھوکہ دہی، جنسی ہراسانی، چوری، قتل اور راہزنی کے مقدمات شامل ہیں۔حکومت پاکستان نے یو اے ای سے جرائم کی تفصیل موصول ہونے کے بعد بڑے جرائم میں ملوث پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان میں سے 2 ہزار 470 افراد منشیات کے جرائم میں ملوث ہیں، 100 افراد فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ہیں، جبکہ 704 افراد چوری اور 216 افراد قتل اور راہزنی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 375 پاکستانی غیر قانونی طور پر یو اے ای میں مقیم تھے جن کے پاسپورٹ بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔