پاکستان

نان فائلر گاڑی، جائیداد کی خرید و فروخت نہیں کرسکے گاٹیکس قوانین ترمیمی بل سینیٹ میں منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی، جس کے تحت نان فائلرز پر گاڑی، بینک اکاؤنٹ، شیئرز اور جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس ترمیمی بل میں ہائی رسک افراد کا ڈیٹا بینکوں سے شیئر کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی، جبکہ ٹیکس آڈیٹرز اور ماہرین پر ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ہمارا ہدف وہ 5 فیصد افراد ہیں جن کی قابل ٹیکس آمدن زیادہ ہے، کیونکہ ان میں انڈر فائلنگ کی شرح بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو خریداری کرنے سے پہلے اپنے گوشواروں میں ذرائع آمدن کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔اس ترمیمی بل کے تحت 95 فیصد شہریوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com