پاکستان

عمران خان مظالم بھلا کر سب کو معاف کرنے کیلیے تیار ہیں، مذاکراتی کمیٹی

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمام مظالم کو بھلا کر سب کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ آج عمر ایوب کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، جس دوران ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ پاکستان نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی اور 1971 کے بعد کسی پارٹی کے حقوق چھینے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول رائٹس اور ہیومن رائٹس کو معطل کیا گیا، اور الیکشن میں ان کا مینڈیٹ چرایا گیا۔کمیٹی نے کہا کہ وہ مذاکرات کو 31 جنوری 2025 تک منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فسطائیت کا سامنا کرنے والے تمام پارلیمنٹرین اور کارکنوں کو اپنا فخر قرار دیا۔ انہوں نے کرم ایجنسی کے معاملے کو فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو اہم مطالبات ہیں: 1) نو مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام، 2) قید پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں دوسری سائیڈ بھی ذمہ دار تھی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ان لوگوں کا تعین کیا جائے جو عوام کو اُکسا رہے تھے۔حامد رضا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ کسی ڈیل کا نہیں، بلکہ عدالتوں سے قانونی اور آئینی طریقے سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے افغانستان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پاکستان کسی غیر ملکی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔کمیٹی نے کہا کہ دو تاریخ کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوں گے اور تمام مطالبات حکومت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com