پاکستان
سائیکل پر 10 ممالک کا سفر کرنے والے غیر ملکی سیاح جوڑے کو لوٹ لیا گیا
سندھ کے ضلع سجاول کے بائے پاس پر سائیکل پر 10 ممالک کا سفر کرنے والے غیر ملکی سیاح جوڑے کو لوٹ لیا گیا۔ ایس ایس پی سجاول کے مطابق، ملزمان نے سیاح جوڑے سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔محکمہ آرکیالوجی کے مطابق، یہ سیاح سندھ کے تاریخی مقامات کا دورہ کر رہے تھے کہ انہیں لوٹ مار کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ کے مطابق، یہ جوڑا سات ماہ سے سائیکل پر مختلف ممالک کا سفر کر کے سجاول پہنچا تھا۔