پاکستان

اسحاق ڈار نے 2024 میں کتنے غیر ملکی دورے کیے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

رواں برس 11 مارچ کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے والے سینیٹر اسحاق ڈار نے 2024 میں کل 22 غیر ملکی دورے کیے، جن میں سعودی عرب، ایران اور چین کے متعدد دورے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے 5، ایران کے 3، اور چین کے 2 دورے کیے۔اس سال اسحاق ڈار نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، ایران، چین، امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے وسطی ایشیائی ممالک، افریقی ممالک اور جزائر سیموا کا بھی دورہ کیا۔ اسحاق ڈار کا اکتوبر میں جزائر سیموا کا دورہ پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، کیونکہ وہ وہاں جانے والے پہلے پاکستانی رہنما بنے۔یہ دورے اس بات کا غماز ہیں کہ اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم رہتے ہوئے اپنی سفارتکاری کو مزید فعال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com