پاکستان

کون سے نامور غیر ملکی کھلاڑی جو پاکستان سپر لیگ10 کا حصہ ہوں گے؟تفصیلات تھلوچی نیوز پر

تھلوچی نیوز :پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کیلیے ابتک 37 غیرملکی کھلاڑی رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے 8، بنگلہ دیش سے 4، نیوزی لینڈ سے 3 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی، انگلینڈ سے 9، سری لنکا سے 6،جنوبی افریقہ سے 3 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ افغانستان، متحدہ عرب امارات، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے سے ایک ایک کھلاڑی نے رجسٹریشن کروائی۔آسٹریلیا سے شان ایبٹ، عثمان خواجہ، تنویر سنگا، جوشوا براون، نکھل چوہدری نے رجسٹریشن کروائی، کین ولیم سن، ڈیوڈ وارنر،اسٹیو اسمتھ،جونی بئیر اسٹو اور کرس ووکس سے تاحال بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔بنگلہ دیش سے مستفیض الرحمن، شکیب الحسن، محموداللہ، حسن محمود نے رجسٹریشن کروائی۔ انگلینڈ سے جیسن رائے،ٹام کیرن،ٹام کوہلر کیڈمور،ڈیوڈ پین اور ڈیوڈ ملان نے رجسٹریشن کروائی، ڈیرل مچل،ڈین فوکس کرافٹ نے رجسٹریشن کروائی۔سری لنکا سے کشل مینڈس،اینجلو میتھوز،ایوشکا فرنینڈو،داسن شناکا،دونتھ ویلالاگے،پتھم نسانکا نے رجسٹریشن کروائی۔ افغانستان سے تاحال محمد نبی نے رجسٹریشن کروائی۔جنوبی افریقہ سے کاربن بوش،جارج لنڈے،ناندرے برگرنے رجسٹریشن کروائی، متحدہ عرب امارات سے محمد وسیم،ویسٹ انڈیز سے برینڈن کنگ اور زمبابوے سے بلیسنگ موزرابانی نے رجسٹریشن کروائی۔ شان ایبٹ، ڈیرل مچل، جیسن رائے، ٹام کیرن، کیڈمور، عثمان خواجہ کا نام پی ایس ایل مینجمنٹ سامنے لاچکی ہے، پی ایس ایل سیزن 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعلان 4 جنوری تک متوقع ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com