پاکستان
کرم میں گرینڈ امن جرگہ منگل کو ہوگا
کرم: ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال اور ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ کی بندش کے مسئلے پر ایک بار پھر گرینڈ امن جرگہ منگل کو منعقد ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق، ایک فریق نے مشاورت کے لیے دو دن کا وقت طلب کیا ہے۔یہ جرگہ 15 دن میں اسلحہ جمع کرانے کے طریقہ کار پر اتفاق رائے کے لیے بھی اہم ہے۔ یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو قبائل کے درمیان تصادم کے بعد سے ٹل پارا چنار روڈ بند ہے، جس کے باعث پارا چنار میں خوراک اور ادویات کی شدید کمی پیدا ہو گئی ہے۔اس سڑک کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب پر کئی روز سے دھرنا جاری ہے۔