پاکستان

اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3919 ارب روپے کا اضافہ

رواں سال اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3919 ارب روپے کا مجموعی اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس دوران بیرونی قرضوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق، اکتوبر تک وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4632 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ بیرونی قرضوں میں 710 ارب روپے کی کمی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق، اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضہ جات کا مجموعی حجم 69114 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس میں 47231 ارب روپے کا مقامی قرضہ اور 21884 ارب روپے کا بیرونی قرضہ شامل ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، دسمبر 2023 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 65195 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس میں 42595 ارب روپے کا مقامی اور 22600 ارب روپے کا بیرونی قرضہ شامل تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com