لیہ کی خبریں
ڈپٹی کمشنر کا غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
ڈپٹی کمشنر امیرابیدارکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں میڈیکل سٹورز کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پانچ میڈیکل سٹورز کو وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ دو کیسز کو دوبارہ جائزے کے لیے موخر کیا اور پانچ کیسز ڈرگ کورٹ میں بھیج دیے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر معیاری، جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام میڈیکل سٹورز مالکان کو لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔