لیہ کی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقادشہریوں کے ریونیو مسائل حل کرنے کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان کی زیر صدارت چک نمبر 120 ٹی ڈی اے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس کچہری میں شہریوں نے ریونیو ریکارڈ کی درستی، فرد کا اجرا، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کے اجرا اور دیگر مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک ہی چھت تلے یہ فورم تشکیل دیا گیا ہے، جو گڈ گورننس کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو مختلف دفاتر کے چکر لگائے بغیر ریونیو سے متعلق مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com