پاکستان

کرم امن معاہدے میں ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان، عمائدین کو دستخط پر راضی کر لیا گیا

کرم امن معاہدے میں ڈیڈلاک کے خاتمے کا امکان ہے، جب کہ عمائدین کو مسودے پر دستخط کرنے پر راضی کر لیا گیا ہے۔ حکومتی اراکین اور عمائدین کا امن جرگہ کل منگل کو دوبارہ منعقد ہو گا، جس میں امید کی جا رہی ہے کہ مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ اس جرگے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، کیونکہ ایک فریق کے عمائدین نے امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔جرگہ ذرائع کے مطابق، کرم امن معاہدے میں ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان ہے اور امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کے لیے عمائدین کو راضی کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پشاور سے پاراچنار تک مرکزی شاہراہ گزشتہ ڈھائی ماہ سے بند ہے، جس کے باعث پاراچنار اور اپر کرم کے دیہات کے لوگ خوراک اور ادویات کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔ اس صورتحال کے خلاف پاراچنار پریس کلب اور دیگر مقامات پر دھرنے جاری ہیں، اور منتخب نمائندوں اور پاراچنار اسپتال کے ایم ایس کے مطابق ادویات کی کمی اور علاج کی سہولتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔دوسری طرف، گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی اور تمام سڑکوں کو کھولنے کے لیے جرگہ جاری ہے، جس میں حکومت کی طرف سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے بعد علاقے میں امن قائم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com