لیہ کی خبریں

ڈاکٹر شاہد ریاض کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈمحکمہ صحت لیہ کی بہترین کارکردگی کا اعتراف

محکمہ صحت لیہ کی شاندار کارکردگی پر لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد ریاض کو قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد ریاض نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی رہنمائی کے تحت وہ اہلیان لیہ کو بہترین صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو لیول پر محکمہ صحت کے افسران نہ صرف خدمات فراہم کر رہے ہیں بلکہ مریضوں کی شکایات اور عملہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شاہد ریاض نے قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ کو اپنی ٹیم کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ محکمہ صحت کے تمام افسران اور ملازمین کی مشترکہ کوششوں کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com