پاکستان

سونے کی قیمت میں فی تولہ 52 ہزار روپے کا اضافہ

سال 2024ء میں عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 532 ڈالر کا خطیر اضافہ ہوا جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 52ہزار 600روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 45ہزار 96روپے کا نمایاں اضافہ ہوا۔اسی طرح فی اونس چاندی کی عالمی قیمت میں 5ڈالر 9سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں مجموعی طور پر 670روپے کا اضافہ ہوا۔سال 2024ء کے دوران 14فروری کو فی اونس سونے کم ترین عالمی قیمت 2010ڈالر رہی اور مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 210800روپے رہی جبکہ 30اکتوبر کو سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور اس دن فی اونس سونے کی عالمی قیمت 2784ڈالر رہی جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 287900روپے ریکارڈ کی گئی۔کلینڈر سال کے آخری روز منگل کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت پیر کی بہ نسبت بغیر کسی تبدیلی کے 2614ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 272600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 233711روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com