پاکستان

کُرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ جرگے کا معاہدہ تاخیر کا شکاردوسرے فریق کی جانب سے دستخط نہ ہو سکے

کُرم – ضلع کُرم میں قیام امن کے لیے ہونے والے گرینڈ امن جرگے میں معاہدے پر دوسرے فریق کی جانب سے دستخط نہیں ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق، جرگہ ممبران کا کہنا ہے کہ دوسرے فریق نے بدھ تک کا وقت مانگا تھا اور آج ہونے والی جرگے کی نشست برخاست کر دی گئی ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ جرگہ کل دوبارہ طلب کیا جائے گا۔امن معاہدے پر ایک فریق پہلے ہی دستخط کر چکا تھا اور دوسرے فریق کے دستخط کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی جانی تھی۔ اس معاہدے کے بعد علاقے میں امن قائم ہونے کی امید تھی، لیکن فریقین کے درمیان تاخیر کی وجہ سے عمل میں رکاوٹ آئی ہے۔کُرم کے علاقے کی اہم شاہراہیں، پاک افغان سرحد اور دیگر راستے گزشتہ ڈھائی ماہ سے بند ہیں، جس کے باعث علاقے میں خوراک اور دواؤں کی کمی ہوگئی ہے۔ اس صورت حال کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے باہر دو ہفتوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، لاہور، ملتان، جھنگ اور گلگت جیسے شہروں میں بھی اسی مسئلے پر دھرنے ہو رہے ہیں، جس سے علاقے میں عوامی اضطراب میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com