تحقیق

صحت، تعلیم، کاروبار، نوکری، محبت، شادی آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں؟

کل کیا ہوگا ؟ یہ جاننے کی تمنا کسے نہیں ہوتی، انسان روز اول سے ہی اپنے مستقبل کے جاننے کا متمنی ہے،یہ تجسس انسانی فطرت میں شامل ہے۔ صحت، تعلیم، کاروبار، صنعت کاری، نوکری، معاش، محبت وشادی، گھریلو معاملات ، زر وزمین کے معاملات میں یہ سال کیسا رہنے والا ہے؟ کیا نوکری میں ترقی ہوگی یا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگرکاروبار کرتے ہیں تو کیا چلے گا یا نہیں ، نجی زندگی کیسی رہے گی، محبت کے رشتوں میں کس طرح کے بدلاؤ ہوں گے،شادی شدہ زندگی خوشحال رہے گی یا پریشانیوں سے گھری رہے گی۔ کون سا ایسا وقت ہوگا کہ مالی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا یا نقصان۔کیرئر کے لیے یہ سال کیسا رہے گا،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ 2025 جوش، محبت کا سال ہے۔ دوسروں کا کہنا ہے کہ خود شناسی، اور روح سے دوبارہ جڑنے کا وقت ہو سکتا ہے۔ کچھ کہتے ہیںدلچسپ اور بڑی تبدیلیوں کا سال ہو گا۔ کچھ کا کہنا ہےکہ یہ سال ترقی، فراوانی لائے گا، جبکہ دوسروں کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ بات اٹل ہے کہ ”عالم الغیب صرف اللہ تعالیٰ ہے“یعنی غیب کا جاننے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ برج اور ستاروں کا علم کیا ہے ،اس پر مختلف آراہے ۔ ستاروں کی چال و گردشیں کس طرح سے اثرانداز ہوں گی،وقت کی آہٹ کو ذہن میں رکھ کر خود کو حالات کے سانچہ میں ڈھال سکتے ہیں۔ سن2025میں ستارے کیا چال چل رہے ہیں۔ آگے بڑھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں؟
1۔برج حمل ( Aries)
(اکیس مارچ تا بیس اپریل )نشان برج: مینڈھا، حاکم سیارہ: مریخ، موافق برج:اسد، قوس، نا موافق برج:سرطان، میزان جدی، عنصر: آتشی
یہ سال کیرئر، معاشی اور رومانوی زندگی میں ملے جلے نتائج لا سکتا ہے۔ پہلے چھ ماہ میں کیریئر میں ترقی جبکہ بعد میں چیلنجز کا سامنا ہوگا۔ 29 مارچ سے 31 مئی تک حالات ساز گار نہیں۔ اگست کے بعد مال کا حصول ہوگا۔ آن لائن دھوکہ دہی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
2۔برج ثور ( Taurus)
( اکیس اپریل تا بیس مئی) نشان برج: بیل، حاکم سیارہ: زہرہ، موافق برج:سنبلہ، جدی، نا موافق برج:اسد، عقرب، دلو، عنصر: خاکی
پرامن سال منتظر ہے، مستقبل کے بارے میں فکر کم ہو جائے گی،کیریئرمیں نئی امید ملے گی،اعتماد کرنے کا سال ہے ۔کیریئر کی ترقی، کاروباری کوششوں اور جائیداد کے ذریعے مالی فوائد کا امکان ہے۔ یہ سال شخصی ترقی میں فروغ اور سفر کا شوقین جب کہ عیش وآرام میں کمی لا سکتا ہے۔
3۔برج جوزا ( Gemini)
(اکیس مئی تا اکیس جون ) نشان برج: جڑواں بچے، حاکم سیارہ: عطارد، موافق برج:میزان، دلو، نا موافق برج:سنبلہ، قوس، حوت، عنصر: بادی
یہ سال کیریئر اور مالی معاملات میں کافی تبدیلی لے کر آئے گا۔ اخراجات اور آمدن میں توازن رکھنا ہوگا۔ کامیابی افق پر ہے، زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے محتاط منصوبہ بندی ضروری ہوگی۔ بھروسہ اور جذباتی ذہانت لوگوں کی زندگیوں میں بڑا فرق لانے میں مدد کرے گی۔
4۔برج سرطان( Cancer)
( بائیس جون تا تئیس جولائی) نشان برج: کیکڑا، حاکم سیارہ: قمر، موافق برج:عقرب، حوت، نا موافق برج:حمل، میزان جدی برج، عنصر:آبی
خاموش اوراندرونی تبدیلی کا سال ہے۔توازن اور ذاتی ترقی پر توجہ دینا ہوگی۔پہلی ششماہی اخراجات میں احتیاط، بعد کے چھ ماہ بہتر مالی فوائد اور کیریئر کی ترقی کے ہیں۔دانشمندی سے منصوبہ بندی، احتیاط سے خرچ کرنا ہوگا، کامیابی مسلسل آگے بڑھے گی ۔
5۔برج اسد ( Leo)
(چوبیس جولائی تا تئیس اگست) نشان برج: شیر، حاکم سیارہ: شمس ، موافق برج: حمل، قوس، نا موافق برج:ثور، عقرب، دلو، عنصر:آتشی
یہ سال ترقی، توسیع، اور مثبت تبدیلی کے مواقع سے بھرپور ہے۔ کیرئیر اور فنانس میں پہلی ششماہی میں نئے پروجیکٹس، پروموشنز، اور ہنر کو ظاہر کرنے کے مواقع کے ساتھ نمایاں پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔دوستی، سماجی روابط، اور کمیونٹی کی شمولیت پر توجہ دینے کے ساتھ، محبت اور رشتے سازگار ہوں گے۔
6۔برج سنبلہ ( Virgo)
(چوبیس اگست تا تئیس ستمبر ) نشان برج: دوشیزہ، حاکم سیارہ: عطارد، موافق برج:ثور، جدی، نا موافق برج:جوزا، قوس، حوت، عنصر: آبی
کیریئر میں ترقی اورنئے مواقع ، آمدنی اور دولت میں ممکنہ اضافے کے ساتھ مالی استحکام اور سلامتی کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔کاروبار میں اہم کامیابی اور ترقی کی توقع ہے۔ جذباتی قربت اور تعلق پر توجہ دینے کے ساتھ موجودہ تعلقات مزید گہرے اور بامعنی بن جائینگے۔ خاندانی تعلقات کو کچھ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن آخر کار مسائل کو حل کرنے اور رشتوں کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرلیے جائینگے۔اپنی اقدار، جذبات اور زندگی کے مقصد کو تلاش کرتے ہوئے، خود کی دریافت کے سفر کا آغاز کرینگے۔
7۔برج میزان ( Libra)
( چوبیس ستمبر تا تئیس اکتوبر) نشان برج: ترازو، حاکم سیارہ: زہرہ، موافق برج:جوزا، دلو، نا موافق برج:حمل، سرطان، جدی، عنصر: بادی
اس سال کیریئر کی ترقی ،مالی استحکام اور سلامتی ہے،تخلیقی اور اختراعی خیالات کو تسلیم کیا جائے گا ۔نئے رومانوی مواقع اور روابط کی توقع کر سکتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو سنگل ہیں۔ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں طرح کی شراکت داری اور تعاون سے فائدہ اٹھائیں گے۔
8۔برج عقرب Scorpio))
(چوبیس اکتوبر تا بائیس نومبر ) نشان برج: بچھو، حاکم سیارہ: پلوٹو، موافق برج:سرطان، حوت، نا موافق برج:حمل، ثور، اسد، دلو، عنصر : آبی
مالیاتی اور کیریئر میں ترقی اور تبدیلی کا سال ہے۔ قانونی لڑائیاں احسن طریقے سے حل ہوں گی۔ اخراجات مستحکم رہ سکتے ہیں، پہلے چھ ماہ موجودہ تعلقات میں عزم جب کہ دوسرے چھ ماہ نئے دلچسپ رابطوں کے مواقع لاتا ہے۔ سنگلز وسط میں ایک پراسرار اجنبی سے مل سکتے ہیں، جوڑے ایک نئے جذبے یا چیزوں کو اگلی سطح تک لے جانے کے فیصلے کی توقع کر سکتے ہیں۔مالی انعامات ماضی کی کوششوں سے مل سکتے ہیں، دوسری ششماہی تبدیلی اور ترقی کے مواقع لے کر آتی ہے، جس میں نظم و ضبط اور محنت پر توجہ مرکوز ہوتی ہے۔
9۔برج قوس ( Sagittarius)
(تئیس نومبر تا بائیس دسمبر) نشان برج:تیر انداز، حاکم سیارہ: مشتری، موافق برج:حمل، اسد، نا موافق برج:جوزا، سنبلہ، حوت، عنصرـ: آتش
یہ سال ترقی، مثبت تبدیلی، جذباتی ذہانت، نظم و ضبط اور خود آگاہی پر توجہ کے ساتھ، خود کی دریافت کے بارے میں ہے۔ کیرئیر میں ترقی ہے، پہلے چھ ماہ میں معمولی جسمانی صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔جنھیں سینے یا دل کی کوئی پریشانی پہلے سے ہے،ان کو مارچ کے بعد سے نسبتاً زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔ مئی کے بعد سے پریشانیاں کم ہوجائیں گی،تعلیم کے معاملہ میں اوسط سے کچھ بہتر نتائج دے سکتا ہے۔ کاروبار کے حوالے سے مشترکہ نتائج پیش کرسکتا ہے
10۔برج جدی ( Capricorn)
( تئیس دسمبر تا بیس جنوری )نشان برج: بکرا، حاکم سیارہ: زحل
ہم مزاج برج:ثور، سنبلہ، ویری برج:حمل، سرطان، میزان، عنصر:خاکی
یہ سال تعلقات، طاقت ، اور کھلے پن کو فروغ دینےکا ہے۔تبدیلی کی توقع کر سکتے ہیں، کیریئر میں اہم پیشرفت ہے۔ آمدنی اور دولت کے نئے مواقع کے ساتھ مالی استحکام اور خوشحالی کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔کاروباری مالکان بڑھتے ہوئے منافع اور تجارتی حجم کے ساتھ ترقی اور توسیع کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔سال کا آغاز کچھ چیلنجز لاسکتا ہے، سنگلز نئے رومانوی مواقع کی توقع کر سکتے ہیں ۔
11۔برج دلو ( Aquarius)
(اکیس جنوری تا انیس فروری) نشان برج: مشکیزہ بردار، حاکم سیارہ: یورینس، موافق برج:جوزا، میزان، نا موافق برج:ثور، اسد، عقرب، عنصر: آبی
یہ سال اظہار خیال، تخلیقی صلاحیتوں، اور جذبات کی پیروی کے بارے ہے۔ نئے مشاغل، دلچسپیوں اور تخلیقی مشاغل کو دریافت کرنے کے مواقع ملیں گے- اعتماد کو بڑھانے پر توجہ دیں اور خطرات مول لینے اور نئی چیزوں کو آزمانے سے نہ گھبرائیں۔مجموعی طور پرایک ناقابل یقین سال ہے۔
12۔برج حوت( Pisces)
(بیس فروری تا بیس مارچ) نشان برج: دو مچھلیاں، حاکم سیارہ: نیپچون، موافق برج:سرطان، عقرب، نا موافق برج:جوزا، سنبلہ، قوس، عنصر:آبی
تبدیلی کا سال ہو گا،کیریئر، مالیات اور تعلقات میں مواقع اور چیلنجز ہوں گے۔ منصوبہ بندی اور محتاط فیصلے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ رومانس اور شراکت داری میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملے گی۔تعلیمی کامیابیوں کے لیے ایک امید افزا سال، جس میں وسط جنوری سے وسط مئی تک کا عرصہ خاص طور پر سازگار ہے۔وجدان،اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ گہرا تعلق بڑھےگا۔ پیاروں کے ساتھ بندھن باندھنے اور نئے دوستوں کو راغب کرنے میں ان کی مدد کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com