کاروبار
سالِ نو کا پہلا دن؛ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان
اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اور نئے سال کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز 919 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 116046 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں بتدریج 1522 اور پھر 1828 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر 116955 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔