گھر بیٹھے ٹیوب ویل سولر رائزیشن کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن کیلئے گھر بیٹھے درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولر رائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کا آغاز کردیا اور درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔پنجاب میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے ، حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن کے لئے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔10 کلو واٹ تک 5 لاکھ ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ او ر20کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرنے کا طریقہ
کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔کاشتکار گھر بیٹھے cmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولررائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ، درخواست فارم www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے، ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے اور سولر رائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتا ہے۔