پاکستان

میانوالی: دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص قتل تین زخمی، ڈی پی او کا نوٹس

تھانہ موسیٰ خیل کے علاقے وانڈھا ڈھیڈیانوالہ چھدرو روڈ پر دو گروپوں کے درمیان سابقہ دشمنی کے باعث ہونے والی لڑائی میں فائرنگ سے ایک شخص ذکاء اللہ ولد محمد شیر قتل ہوگیا، جبکہ تین افراد کلیم اللہ ولد افضل، عالمشیر ولد محمد حیات اور شفاء اللہ ولد عالمشیر سکنہ چھدرو زخمی ہوگئے۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ انوسٹی گیشن ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔مقتول کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com