پاکستان

آرمی چیف عاصم منیر کی معاشی استحکام کے لیے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے معاشی استحکام کے لیے حکومت کے اقدامات میں پاکستان فوج کی حمایت کے پختہ عزم کا یقین دلایا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف نے معاشی استحکام کے لیے حکومت کے اقدامات جن سے امن و امان اور سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کے لیے پاکستان فوج کی حمایت کے پختہ عزم کا یقین دلایا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے میکرو اکنامک صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے اور معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے حوالے سے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com