بانی پی ٹی آئی بغیر اسٹام پیپر جیل سے باہر آئیں گے صاحبزادہ حامد رضا
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان بہت جلد آئینی اور قانونی جنگ لڑ کر لیگل طریقے سے باہر آ رہے ہیں، جو دو ڈھائی سال کی صورتحال تھی اب اس کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، جو چیزیں دیکھ رہا ہوں نظر آ رہا ہے عمران خان باہر آ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان خود کہہ چکے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقلی کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ان کی اور کمیٹی کی رائے تھی کارکنان کی رہائی تک وہ باہر نہیں آئیں گے، عمران خان نے کہا کہ قیادت اور کارکنان کی رہائی تک وہ باہر نہیں آئیں گے۔ہم سے پہلے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور نے بانی سے ملاقات کی، جب ہم سے ملاقات ہوئی تو ’عمران خان نے کہا کہ وہ کہیں منتقل نہیں ہو رہے، مطالبات پورے کر دیں پھر میں غور کروں گا‘، ہماری طرف سے مطالبات اجلاس میں پیش کیے گئے جنہیں تحمل سے سنا گیا، مشترکہ اعلامیے میں بانی چیئرمین لکھا گیا جس کو پوائنٹ آؤٹ کیا، ہماری ہی نشاندہی پر مشترکہ اعلامیے میں عمران خان کا نام لکھا گیا، مذاکرات مذاکرات کاک ھیل نظر آیا تو بانی پی ٹی آئی کو بتا دوں گا۔‘