پاکستان

روس میں سابق شامی صدر بشارالاسد کو زہر دیکر قتل کرنے کی کوشش، طبیعت بگڑ گئی

برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق آن لائن اکاؤنٹ جنرل ایس وی آر کا کہنا ہے کہ بشار الاسد اتوار کے روز بیمار پڑ گئے تھے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 59 سالہ بشار الاسد نے طبی امداد مانگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر انہیں ’شدید کھانسی کا دورہ پڑا اور دم گھٹنا‘ شروع ہوگیا۔معزول شامی صدر 8 دسمبر 2024 سے ماسکو میں ولادیمیر پیوٹن کی نگرانی میں رہ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی تمام وجوہات موجود ہیں کہ قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی، بتایا جاتا ہے کہ اسد کا علاج ان کے اپارٹمنٹ میں کیا گیا اور پیر کے روز ان کی حالت مستحکم ہو گئی تھی۔ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ بشار الاسد کے جسمانی نظام میں زہر موجود تھا، روس کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یہ انکشاف ہوا تھا کہ الاسد کی اہلیہ اسما کو برطانیہ واپس جانے سے روک دیا گیا ہے، لندن میں پیدا ہونے والی 49 سالہ سابق شامی خاتون اول اپنے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں جا سکیں گی۔
اسما، ان کے ڈکٹیٹر شوہر اور ان کا خاندان اس وقت ماسکو میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے۔
یہ جوڑا شام میں اپنے خاندان کے طویل دور اقتدار کے خاتمے کے بعد فرار ہو کر روس میں پناہ گزین ہو گیا تھا، کیوں کہ اسد کے دو دہائیوں تک اقتدار میں رہنے کے بعد باغیوں نے چند ہی دنوں میں اس کا صفایا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com