انٹرنیٹ سست کر کے 5 ارب ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا
اڑان پاکستان پروجیکٹ کو شروع کیا گیا لیکن اہداف سے مقصد پتا چل جاتا ہے، 38 ارب روپے سے فائر وال لگا کر انٹرنیٹ کی رفتار کم کی گئی، جو 2 لاکھ سالانہ آئی ٹی ایکسپرٹ اور گریجویٹ تیار کرنے ہیں اس کا کیا کریں گے؟
ماہر معاشی امور نے کہا کہ کہا گیا موسمیاتی تبدیلی کا سامنا کرنے کیلیے سستی توانائی کی طرف جائیں گے، 300 ملین ڈالر کا فلوٹنگ سولر پروجیکٹ تھا جس کو شیلف کر دیا گیا، ہماری سنجیدگی دیکھ لیں کوپ 29 میں پاکستان سیشن ہوا بھی تھا؟
جس تیز رفتاری سے اڑان پاکستان پروجیکٹ لانچ کیا گیا اس کے پیچھے سیاست ہے، 60 ارب ڈالر ایکسپورٹ کی بات پی ٹی آئی اور (ن) لیگ دونوں کرتی رہی، سرمایہ کاروں کو کتنی سہولت دی جاتی ہے تو وہ بھی سب کے سامنے ہے، بجلی کی جو قیمت وصول کی جاتی ہے اس سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوگا۔