پاکستان

انصاف لائرز فورم کی قیادت نے فیصلوں میں بشریٰ بی بی کے کردار کو تسلیم کر لیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی اور انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے معاملات میں مداخلت سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف لائرز فورم کی قیادت نے فیصلوں میں بشریٰ بی بی کے کردار کو تسلیم کر لیا، بشریٰ بی بی نے سیکریٹری جنرل آئی ایل ایف کے پی کو ہٹانے کے احکامات دیے۔
علی زمان نے قاضی انور سے آڈیو میسج میں سخت الفاظ ادا کیے تھے، قاضی انور نے علی زمان کو ہٹانے کے لیے بشریٰ بی بی سے حتمی مشاورت کا کہا، علی زمان کے معاملات کو بشریٰ بی بی کے سامنے رکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زمان کی برطرفی کا نوٹیفکشن چیف آرگنائزر شاداب جعفری نے واپس لے لیا، بشریٰ بی بی نے علی زمان کی برطرفی کالعدم کرنے کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے لگائی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سیکریٹری انصاف لائرز فورم کے پی کے کو بغیر شوکاز یا مشاورت کے ہٹایا گیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com