شہباز شریف کی کابینہ میں توسیع، پیپلز پارٹی نے شمولیت مسترد کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں 25 سے زائد نئے اراکین کو شامل کیا جائے گا۔ اس دوران وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی، تاہم پی پی نے ایک بار پھر انکار کر دیا۔نئے وزرا میں طلال چودھری، بیرسٹر عقیل، حذیفہ رحمان، کھیل داس، سردار یوسف اور دیگر اہم شخصیات شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، توقیر شاہ اور عبد الرحمان کانجو کے نام بھی حتمی فہرست میں شامل ہیں۔کابینہ میں پنجاب سے زیادہ وزرا شامل ہوں گے، جبکہ سندھ اور خیبرپختونخواہ سے بھی ایک ایک وزیر منتخب کیا جائے گا۔ موجودہ وفاقی وزرا سے اضافی وزارتیں واپس لی جائیں گی اور بعض وزرا کا قلمدان تبدیل بھی کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایوان صدر کو خط لکھ کر کابینہ میں توسیع کے لیے حلف برداری کی درخواست کریں گے۔