پاکستان

مظفرگڑھ پولیس کی سالانہ کارکردگی: 43 کروڑ مال مسروقہ برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید حسنین حیدر نے مظفرگڑھ پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 43 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا اور 36 گینگز کے 134 ممبران کو گرفتار کیا۔ ان کارروائیوں سے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی واپس کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، پولیس نے 24616 لیٹر شراب، 466.57 کلو چرس، 1.79 کلو ہیروئن اور 9.34 کلو آئس برآمد کی، جبکہ 49 کلاشنکوف، 104 بندوقیں، 38 رائفلیں اور 678 پسٹل قبضے میں لیے۔ اشتہاریوں اور مفروروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3898 مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔مظفرگڑھ پولیس نے معاشرتی خدمات بھی فراہم کیں، جن میں 160 کھلی کچہریوں کا انعقاد، شہدائے پولیس کی فیملیز کو گفٹ ہیمپرز دینے، اور ٹرانسجینڈرز کو شیلٹر ہوم فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 24 تھانوں کو سپیشل انیشی ایٹیو پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کیا گیا جہاں شہریوں کو مختلف سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com