میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہشمند طلباکے لیے بڑی خبر آگئی
میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے ایک صوبے کا رزلٹ ملک بھر کیلئے موثر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی میڈیکل یونیورسٹیز کو آئندہ سیشن کیلئے داخلوں کی اجازت مل گئی ، زرائع نے بتایا کہ یونیورسٹیز کو ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس داخلوں کی اجازت دی گئی ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے صوبائی میڈیکل یونیورسٹیز کے نام مراسلہ ارسال کردیا، پی ایم ڈی سی نے مراسلہ سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کو ارسال کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ صوبائی سرکاری میڈیکل جامعات داخلوں کا عمل مکمل کریں، صوبائی میڈیکل یونیورسٹیز سیشن 25-2024 کیلئے داخلے کریں۔
پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ میڈیکل جامعات پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت اور میڈیکل، ڈینٹل انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی قواعد 2023 کے تحت داخلے کریں۔
مراسلے میں مزید کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے ایک صوبے کا رزلٹ ملک بھر کیلئے موثر ہو گا، ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ اسلام آباد آزادکشمیر، جی بی پر نافذ العمل ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شائستہ فیصل نے یونیورسٹیز کو مراسلہ بھجوایا ہے، یو ایچ ایس لاہور، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو ، بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کوئٹہ ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام اباد اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کو مراسلہ ارسال کیا۔