پاکستان

ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمانوں سےباتیں کرنے لگی

مہنگائی میں کمی کے دعوے محض دعوے ہی رہ گے، مارکیٹ میں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ راولپنڈی میں مرغی کا گوشت سب سے زیادہ مہنگا ہوگیا، فی کلو گوشت 834 روپے جبکہ زندہ مرغی 480 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
پشاور میں بھی مرغی کی قیمت کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی، ایک روز میں مرغی کی فی کلو قیمت 25 روپے اضافے کے بعد 510 روپے ہوگیا جبکہ کوئٹہ میں مرغی کی فی کلو قیمت 620 روپے تک پہنچ گئی۔
کراچی میں بھی مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے جو فی کلو 680 سے 700 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے مطابق فی کلو مرغی کے گوشت کے نرخ 635 روپے مقرر ہیں۔ کراچی میں فارمی انڈہ 330 سے 340 روپے فی درجن میں فروخت کیا جارہا ہے۔
لاہور شہر میں بھی مرغی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ ہوگیا اور فی کلو گوشت 700 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ لاہور میں گزشتہ دو تین روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے تھی تاہم اب ٹولنٹن مارکیٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت 693 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت اچانک بڑھنے سے شہری پریشان ہیں اور انہوں نے خود ساختہ ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے سرکاری ریٹ پر مرغی کا گوشت فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، تمام اسسٹنٹ کمشنرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی اپنی حدود میں زائد قیمت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com