پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اجازت کے بعد 7 رکنی کمیٹی کا آج اڈیالہ جیل پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال ملاقات سےمتعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکلا نے کل جیل انتظامیہ کوملاقات کی درخواست بھی دی تھی، درخواست میں ملاقات کھلے ماحول میں کرانے کی اجازت مانگی گئی تھی ، بانی پی ٹی آئی کو کھولے ماحول سے مطابقت جگہ ملاقات کے لیے دئے جانے پر غور جاری ہے تاہم وکلاء کو جیل انتظامیہ کی طرف سے بھی تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں، حکومتی کمیٹی سے مزاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات کی بات طے ہوئی تھی۔گذشتہ روز وکیل فیصل چوہدری نے جیلر کو تحریری درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان سے پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات آج کرائی جائے، کمیٹی کھلے ماحول میں ملنا چاہتی ہے۔صاحبزادہ حامدرضا نے بھی کہا تھا کہ بانی سےملاقات کے بعد ہی بات آگے بڑھے گی، اپوزیشن لیڈرعمرایوب اسپیکرقومی اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔