پاکستان

مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن کا ساہیوال سنٹر کا اچانک دورہ صفائی کے ناقص انتظامات پر افسران کی سرزنش

تھلوچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ساہیوال سنٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران پی ایس سی پلانٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات دیکھ کر تمام متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے افسر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے دیگر پلانٹوں خانیوال، رحیم یار خان، پپلاں، گوجرانوالہ اور جھنگ کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھاجائے. میں سر پرائز وزٹ کروں گا. جس میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور وہ شاباش کے مستحق ہوں گے اس موقع پر علی ارشد رانا نے کہا کہ تمام ملازمین نیک نیتی اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور وہ شاباش کے مستحق قرار پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com