پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں ہاؤس اریسٹ کی آفر کون لے کر آیا تھا؟ علیمہ خان کا بڑا انکشاف

بانی پی‌ ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ، جس میں صحافی نے سوال کیا کیا بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لیکر آئے تھے؟ جس پر انھوں نے بتایا کہ جی علی امین گنڈا پور ہی ہاؤس اریسٹ کی آفر لیکر آئے تھے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی 2سال سے کہہ رہے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں، جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج پربنائیں جو سب کو قابل قبول ہو۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جوآرڈرآئے گا ہم وہی کریں گے، رول آف لااور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں، اس وقت ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بول بول کے تھک گئے جوڈیشل کمیشن بنائیں قیدیوں کو رہا کریں، ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہےبیک ڈور ڈیل کرناہوتی تو کر چکے ہوتے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لاکی بات کی ہے، ہائی کورٹ نے سارے کیسز ختم کردئیے، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے۔
علیمہ خانم نے کہا کہ مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے، جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئےصبح 7بجے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں مزاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com