پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں9 خارجی دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ آپریشنز میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 6 خوارج مارے گئے جب کہ 2 خوارج کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن ایشام میں کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک اور زخمی خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کو خوارج سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے ڈیر اسمٰعیل خان کے ایک علاقے میں آپریشن میں 5 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔اس کارروائی سے 3 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 19 خوراج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جب کہ آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ پشاور متنی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، مہمند بائیزئی آپریشن میں بھی 8 دہشت گرد مارے گئے، کرک آپریشن میں 3خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com