پاکستان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 157751 گھرانوں کی سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت رجسٹریشن مکمل کر لی گئی

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ تھلوچی )ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 157751 گھرانوں کی سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔ رمضان پیکج کے تحت اشیاء کی فراہمی اور دیگر مالی مراعات پی ایس ای آر کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔رمضان پیکج اور دیگر مالی مفاد کےلئے ائندہ 10 روز کے اندر رجسٹریشن مکمل کرانے کا وقت دیا گیا ہے۔یہ بات کمشنر افس میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی جس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو طاہر امین،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ذوالقرنین حیدر اور دیگر افسران موجود تھے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 384 رجسٹریشن سنٹرز فعال کیے گئے ہیں جن کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے شہری نزدیکی سنٹر میں جاکر اپنی بروقت مفت رجسٹریشن کرائیں۔کسان کارڈ، ہمت کارڈ، ہیلتھ کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ، ای بٹیکس سکیم، سکالرشپ پروگرام، اپنی چھت اپنا گھر، روشن گھرانہ سولر پروگرام، نگہبان رمضان پیکج سمیت دیگر فلاحی پروگرامز کےلئے اہل ہونے اور ان سے مالی مفاد اٹھانے کے لیے پی ایس ای آر سروے میں اندراج ضروری ہے۔ رجسٹریشن کےلئے خاندان کا سربراہ یا کوئی بھی فرد سنٹر پر جاکرخاوند،بیوی کا شناختی کارڈ یا فوٹو کاپی ہوبچوں کے بے فارم یا شناختی کارڈ، موبائل فون لازمی ہو جس میں "او ٹی پی’کوڈ آئے گا۔مزید معلومات کےلئے یونین کونسل کے سیکرٹری سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com