پاکستان
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیک ڈور رابطے ، بیرسٹر سیف کا بڑا انکشاف سامنے آگیا
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطےہیں ، مگر بانی کلیئر ہیں وہ سمجھوتا نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مشیر خیبرپختونخواحکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو عمران خان سے بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی بتاتے ہیں ان سے پس پردہ بات چیت ہوتی ہے، بانی سے ایسے لوگ ملنےآتےہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔ترجمان کےپی حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان سے جو میری بات ہوئی وہ کلیئرہیں پیشکش قبول نہیں کریں گے ، انھوں نے کہا اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کروں گا ڈیل ہوئی تو چھپ کر نہیں ہوگی۔