چینوٹ : بل کی عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع
چینوٹ : لاکھوں روپے بل کی عدم ادائیگی پر چینوٹ ریلوے اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی گئی، اہلکار میٹر بھی اتار کر لے گئے۔
تھلوچی نیوز کےمطابق فیسکو (فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے چنیوٹ میں ستائیس لاکھ سے زائد کا بل ادا نہ کرنے پر ریلوے اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی۔فیسکو اہلکاروں نے بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کے بعد وہاں نصب بجلی کا میٹر بھی اتار لیا، جس کے بعد سے ریلوے اسٹیشن کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے۔بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ریلوے اسٹیشن پر آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کے علاوہ وائرلیس سسٹم بند ہونے سے ٹرین شیڈول متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔بجلی منقطع ہونے سے ریلوے اسٹیشن پر پانی کی بھی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے، مقامی شہریوں نے حکام بالا سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔