تجاوزات سے پاک پنجاب: کوٹ سلطان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن5 دکانیں سیل
تھلوچی نیوز: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت تجاوزات سے پاک پنجاب مہم کے اہداف کے حصول کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے کوٹ سلطان میں تجاوزات ہٹانے کے لیے کارروائی کی۔آپریشن کے دوران پانچ دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جنہیں پہلے تجاوزات ختم کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن "ستھرا پنجاب” پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے، اور شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاوزات ختم کر کے سامان دکانوں کے اندر منتقل کریں، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریڑھی بان حضرات کو منظم اور خوبصورت ریڑھی بازار میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں باعزت روزگار فراہم کیا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، اور تجاوزات کنندگان سے کہا کہ فوری طور پر تجاوزات ختم کر کے راستے کشادہ کریں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔