پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا 8 فروری سے متعلق اہم اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔تھلوچی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا ہے اور شاہد خاقان سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں، عمران خان نے 8 فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کردیا ہے اس روز پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تمام ٹکٹ ہولڈرز حلقوں میں احتجاج کریں، عمران خان سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی، مذاکرات ہوں، ٹینشن نیچے آٗئے یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری کو پارلیمنٹ میں لے آتے تو درجہ حرارت نیچے آجاتا، ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے اپوزیشن کے پاس کیا ہے، حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کے لیے بہتر ہے، حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com