پاکستان

سالانہ گوشوارے: اراکین پارلیمنٹ کے لیے ڈیڈلائن ختم

اراکین پارلیمنٹ کے سالانہ گوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن آج ختم ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کی جائےگی۔ 31 دسمبر تک 517 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز نے سالانہ گوشوارےجمع نہیں کرائے تھے۔گوشوارے جمع نہ کرانے تک ارکان اسمبلی، سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئی رکن گوشواروں میں غلط معلومات دے تو کارروائی کی جائے گی۔31دسمبر تک چیئرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔ سینیٹ کے 23، قومی اسمبلی کے 116 ارکان نے31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔31 دسمبر تک پنجاب اسمبلی کے208، سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کرائے۔ کےپی اسمبلی کے 91 اور بلوچستان اسمبلی کے 24ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کرائےتھے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com