پاکستان

مریم نواز کی جعلی تصاویر: عمران ریاض، شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ لاہور نے بدھ کو یوٹیوبر عمران ریاض خان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امریکہ میں مقیم رہنما شہباز گل اور سوشل میڈیا پر سرگرم ندیم جاوید کے خلاف انٹرنیٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب مواد پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
تھلوچی نیوزکو ملنے والی ایف آئی آر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کے خلاف سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار نامناسب مواد پھیلانے پر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) 2016 کی دفعات 20، 21 ڈی اور 24 لگائی گئی ہیں۔اس کیس میں دو دیگر ملزمان کے خلاف ملتان اور فیصل آباد میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مہم میں غیر ملکی اور ملکی معزز شخصیات کی تصاویر کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تبدیل کر کے جعلی مواد بنایا اور پھیلایا گیا۔مقدمے میں یہ بھی درج ہے کہ اس مہم کے ذریعے پاکستان کے بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com