لیہ کی خبریں
ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کا رات گئے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ
لیہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے رات گئے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تھانے کے مختلف حصوں بشمول فرنٹ ڈیسک، حوالات، مال خانہ، اور تفتیشی رومز کا معائنہ کیا۔ حوالات میں موجود ملزمان سے ان کے مسائل دریافت کیے جبکہ فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کا جائزہ لیا اور تعینات عملے سے کارکردگی کے حوالے سے سوالات کیے۔ڈی پی او نے گشت کے نظام کو رات کے اوقات میں مزید فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور مویشی چوری کے سدباب کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا بنیادی فریضہ ہے اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔