پاکستان

لیسکو نے 200 ڈیفالٹرز کی لسٹ تیار کرلی، ریکوری کیلئےفوج اور رینجرز کی مدد

لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے پاک فوج کی مدد سے رینجرز اور حساس اداروں کے ذریعے بقایا جات کی ریکوری کے لئے 200ڈیڈ ڈیفالٹرز کی لسٹ تیار کرلی ہے۔ یہ لسٹ بجلی چوری روکنے اورصولیوں کے لئے بنائے گئے "ڈسکو سپورٹ یونٹ ” کو اگلی میٹنگ میں فراہم کی جائیگی۔ لسٹ رینجرز اور حساس اداروں کے ذریعے بنوائی گئی ہے ا س یونٹ میں حساس اداروں کے پاس گرفتاری کا اختیار بھی ہوگا۔ ” جنگ” کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق ان 200ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ذمہ 7ارب 70کروڑ 58لاکھ 14ہزار 323روپے واجب الادا ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سرکل کوڈ 111کے 44ڈیفالٹرز کے ذمہ 1ارب25کروڑ 18لاکھ2170روپے، سرکل کوڈ 112کے 9ڈیفالٹرز کے ذمہ 17کروڑ 26لاکھ22ہزار 127 روپے، سرکل کوڈ 113 کے ذمہ 3ارب 35کروڑ 97لاکھ88ہزار710روپے، سرکل کوڈ 114کے 2ڈیفالٹرز کے ذمہ 5کروڑ 6لاکھ 842، سرکل کوڈ 115کے 4ڈیفالٹرز 11کروڑ 73لاکھ627روپے، سرکل کوڈ 116کے 19ڈیفالٹرز کے ذمہ 1ارب 11کروڑ22لاکھ 78ہزار 357روپے، سرکل کوڈ 117 کے 16ڈیفالٹرز کے ذمہ 6کروڑ 37لاکھ96ہزار 605روپے، سرکل کوڈ 118کے 4ڈیفالٹرز کے ذمہ 7کروڑ 32لاکھ15ہزار 2روپے جبکہ سرکل کوڈ 119کے 16ڈیفالٹرز کے ذمہ 96کروڑ 49لاکھ49ہزار 979 روپے واجب الادا ہیں۔ دستاویزات کے مطابق لیسکو کے سب سے بڑے اور 17 سال پرانے ڈیفالٹر کوئٹہ ٹیکسٹائل ملز ملتان روڈ مانگا منڈی کے ذمہ 31 کروڑ 46لاکھ 50 ہزار 826روپے ہیں۔ سپیرئیر ٹیکسٹائل ملز مانگا روڈ رائیونڈ 25کروڑ 61 لاکھ48 ہزار 595 روپے، صدیقی آئرن انڈسٹریز بھوگیوال روڈ باغبان پورہ لاہور کے ذمہ 22کروڑ 46لاکھ5ہزار 936 روپے، میسرز علی گروپ آف کمپنیز شامکے والا شیخوپورہ کے ذمہ 18کروڑ 12لاکھ 38ہزار 213 روپے، ملک علی حیدر بھٹیاں والا شیخوپورہ روڈ فیروزوالہ کے ذمہ 10کروڑ 49لاکھ 32ہزار 80 روپے، محمد یامین ، میسرز گولڈ سٹار سٹیل انڈسٹریز بائی پاس سیم نالہ شیخوپورہ کے ذمہ 10کروڑ 93لاکھ24ہزار 874 اور مرزا غلام مصطفی ، میسرز ایم جی ایم کارپوریشن پرائیویٹ لمٹیڈ فیصل اآباد روڈ فیروزوالہ کے ذمہ 10 کروڑ 47لاکھ 31ہزار 744 روپے واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com