پاکستان

پنجاب کالج کیس: وزیر اعلٰی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 رکنی کمیٹی چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی۔
سیکریٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیٹی میں شامل ہیں۔سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن، سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر بھی کمیٹی کے ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی اپنی مدد کے لیے کسی اور کو بھی ممبر بنا سکتی ہے۔
کمیٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی، کالج کی طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔
کمیٹی کالج انتظامیہ کا فوری رسپانس اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ بھی لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com