پاکستان

سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق، بچی زخمی

تھلوچی نیوز کے مطابق مظفرآباد کی وادیٔ نیلم میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی گاڑی پھسل کر دریائے نیلم میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی فیملی کے میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ایک بچی زخمی ہو گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صندق سیداں کے مقام پر پیش آیا، جہاں گاڑی پھسل کر دریائے نیلم میں جا گری۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حاجرہ اسلم اور ملک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ حادثہ وادی نیلم میں پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے، کیونکہ دو دن قبل بھی نگدر کناری کے مقام پر ایک جیپ حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری تھی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دلہا زخمی ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com