پاکستان

جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیسپولز برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔اسلام آباد میں پارک کے قریب ایک پارسل سے 31 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی میں ایک کوریئر دفتر سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 150 گرام آئس برآمد کی گئی۔ بلوچستان کے ضلع چاغی میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 90 کلو افیون اور 10 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ پسنی کے غیر آباد علاقے سے 45 کلو چرس ضبط کی گئی۔حیدرآباد میں ایک ملزم سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی، اور اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے ایک کلو ہیروئن اور 500 گرام آئس ضبط کی گئی۔ مجموعی طور پر 149 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 4 کروڑ سے زائد ہے، اور 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com