پاکستان

اڑان پاکستان پروگرام، 2029 تک 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کل31 دسمبر کو اْڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہے جو 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد میں ہزاروں کا اضافہ کیا جائے گا۔
اْڑان پاکستان کا مقصد پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالر معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ دیا جائے گا، غربت میں کمی لائی جائے گی۔
آئی ٹی برآمدات کو اڑان پاکستان پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com