پاکستان

عمران کہتے ہیں ڈیڑھ سال جیل کاٹی،کیاضرورت ہےکہ ڈیل کرکے نکلوں؟

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ڈیڑھ سال جیل کاٹی ہے، پھر کیا ضرورت ہے کہ ڈیل کرکے باہر نکلوں؟” انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب میرے کیسز ختم ہو چکے ہیں تو میں اس موقع پر ڈیل کیوں کروں؟ وہ اپنے کیسز کا سامنا کریں گے اور بنی گالہ میں نظر بند نہیں ہوں گے۔علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والوں کے کیسز کی معافی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی تاکہ پارٹی کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے مطالبات دہرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

For copy this text contact us :thalochinews@gmail.com